18 کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں؛
جِس نے آسمان پیدا کئے،
وُہی خُدا ہیں؛
جِس نے زمین کو بنایا،
اُسی نے اُس کی بُنیاد ڈالی؛
اُس نے اُسے خالی پڑی رہنے کے لیٔے نہیں
بَلکہ آباد ہونے کے لیٔے آراستہ کیا
وہ یُوں فرماتے ہیں:
"مَیں یَاہوِہ ہُوں،
میرے سِوا اَور کویٔی نہیں ہے۔