4 کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
"وہ خواجہ سرا جو میری سَبت کو مانتے ہیں،
اَور اُن کاموں کو اِختیار کرتے ہیں جو مُجھے پسند ہیں
اَور میرے عہد پر قائِم رہتے ہیں
5 میں اُنہیں اَپنی ہیکل اَور اُس کی چار دیواری میں
اَیسا نام اَور نِشان دُوں گا
جو بیٹوں اَور بیٹیوں سے بھی بڑھ کر ہوگا؛
میں اُن کو ایک اَبدی نام دُوں گا
جو کبھی مٹایا نہ جائے گا۔