4 قدیم زمانہ ہی سے نہ کسی نے سُنا،
نہ کسی کان تک پہُنچا،
اَور نہ کسی آنکھ نے آپ کے سِوا کسی اَور خُدا کو دیکھا،
جو اَپنے اِنتظار کرنے والوں کی خاطِر کچھ کر دِکھائے۔
5 آپ اُن لوگوں کی مدد کے لیٔے آگے بڑھتے ہیں جو خُوشی سے نیکی کرتے ہیں،
اَور آپ کے طور طریقوں کو یاد رکھتے ہیں۔
لیکن جَب ہم اُن کے خِلاف گُناہ کرتے چلے گیٔے،
تَب آپ غضبناک ہو گئے۔
پھر ہم نَجات کیسے پائیں گے؟