ایُّوب سے یَاہوِہ کی گُفتگو
1 تَب یَاہوِہ نے ایُّوب کو بگولے میں سے جَواب دیا:
2 "یہ کون ہے جو فُضول باتوں سے
میری مشورت پر پردہ ڈال رہاہے؟
3 مَرد کی مانند اَپنی کمر باندھو؛
میں تُم سے سوال پُوچھوں گا،
اَور تُم مُجھے جَواب دوگے۔38:3 ایُّو 40:7
4 "جَب مَیں نے زمین کی بُنیاد رکھی تَب تُم کہاں تھے؟
اگر تُم دانشمند ہو تو مُجھے بتاؤ۔