26 جَب یِسوعؔ نے اَپنی ماں کو، اَور اَپنے ایک عزیز شاگرد کو نزدیک ہی کھڑے دیکھا، تو ماں سے کہا، اَے خاتُون، اَب سے آپ کا بیٹا یہ ہے، 27 اَور شاگرد سے فرمایا، "اَب سے تمہاری ماں یہ ہیں۔" وہ شاگرد تَب سے، اُنہیں اَپنے گھر لے گیا۔
خُداوؔند یِسوعؔ کی موت
28 جَب، یِسوعؔ نے جان لیا کہ اَب سَب باتیں تمام ہویٔیں، تو اِس لیٔے کہ کِتاب مُقدّس کا لِکھّا پُورا ہو، آپ نے کہا، "میں پیاسا ہُوں۔"19:28 زبُور 22:15؛ 69:21 30 یِسوعؔ نے اُسے پیتے ہی، فرمایا، "پُورا ہُوا" اَور سَر جھُکا کر جان دے دی۔