26 جب عیسیٰ نے اپنی ماں کو اُس شاگرد کے ساتھ کھڑے دیکھا جو اُسے پیارا تھا تو اُس نے کہا، "اے خاتون، دیکھیں آپ کا بیٹا یہ ہے۔"
27 اور اُس شاگرد سے اُس نے کہا، "دیکھ، تیری ماں یہ ہے۔" اُس وقت سے اُس شاگرد نے عیسیٰ کی ماں کو اپنے گھر رکھا۔
عیسیٰ کی موت
28 اِس کے بعد جب عیسیٰ نے جان لیا کہ میرا مشن تکمیل تک پہنچ چکا ہے تو اُس نے کہا، "مجھے پیاس لگی ہے۔" (اِس سے بھی کلامِ مُقدّس کی ایک پیش گوئی پوری ہوئی۔)
30 یہ سرکہ پینے کے بعد عیسیٰ بول اُٹھا، "کام مکمل ہو گیا ہے۔" اور سر جھکا کر اُس نے اپنی جان اللہ کے سپرد کر دی۔