7 ایک سامری عورت وہاں پانی بھرنے آئی۔ یِسوعؔ نے عورت سے کہا، "مُجھے پانی پِلا؟"
9 اُس سامری عورت نے یِسوعؔ سے کہا، "آپ تو یہُودی ہیں اَور مَیں ایک سامری عورت ہُوں، آپ تو مُجھ سے پانی پِلانے کو کہتے ہیں؟" (کیونکہ یہُودی سامریوں4:9 سامریوں یا سامریوں کے اِستعمال کَردہ برتنوں کا یہُودی لوگ اِستعمال نہیں کرتے تھے۔ سے کویٔی میل جول پسند نہیں کرتے تھے)۔
26 اِس پر یِسوعؔ نے فرمایا، "میں جو تُجھ سے باتیں کر رہا ہُوں، وُہی تو میں ہُوں۔"
شاگردوں کا واپس آنا
27 اِتنے میں یِسوعؔ کے شاگرد لَوٹ آئے اَور یِسوعؔ کو ایک عورت سے باتیں کرتا دیکھ کر حیران ہویٔے۔ لیکن کسی نے نہ پُوچھا، "آپ کیا چاہتے ہیں؟" یا اِس عورت سے کِس لیٔے باتیں کر رہے ہیں؟
سامریوں کا ایمان لانا
39 شہر کے بہت سے سامری اُس عورت کی گواہی سُن کر یِسوعؔ پر ایمان لایٔے، "اُنہُوں نے مُجھے سَب کُچھ بتا دیا جو مَیں نے کیا تھا۔"