7 ایک سامری عورت پانی بھرنے آئی۔ عیسیٰ نے اُس سے کہا، "مجھے ذرا پانی پلا۔"
9 سامری عورت نے تعجب کیا، کیونکہ یہودی سامریوں کے ساتھ تعلق رکھنے سے انکار کرتے ہیں۔ اُس نے کہا، "آپ تو یہودی ہیں، اور مَیں سامری عورت ہوں۔ آپ کس طرح مجھ سے پانی پلانے کی درخواست کر سکتے ہیں؟"
26 اِس پر عیسیٰ نے اُسے بتایا، "مَیں ہی مسیح ہوں جو تیرے ساتھ بات کر رہا ہوں۔"
27 اُسی لمحے شاگرد پہنچ گئے۔ اُنہوں نے جب دیکھا کہ عیسیٰ ایک عورت سے بات کر رہا ہے تو تعجب کیا۔ لیکن کسی نے پوچھنے کی جرأت نہ کی کہ "آپ کیا چاہتے ہیں؟" یا "آپ اِس عورت سے کیوں باتیں کر رہے ہیں؟"
39 اُس شہر کے بہت سے سامری عیسیٰ پر ایمان لائے۔ وجہ یہ تھی کہ اُس عورت نے اُس کے بارے میں یہ گواہی دی تھی، "اُس نے مجھے سب کچھ بتا دیا جو مَیں نے کیا ہے۔"