6 یَاہوِہ نے شیطان سے کہا، "بہت خُوب، وہ تیرے اِختیار میں ہے لیکن تُو اُس کی جان کو ضروُر محفوظ رکھنا۔"
7 تَب شیطان یَاہوِہ کے حُضُور سے چلا گیا اَور اُس نے ایُّوب پر اَیسا حملہ کیا کہ اُن کے جِسم میں سَر سے پاؤں تک دردناک پھوڑے نکل آئے۔ 8 تَب ایُّوب ٹُوٹے ہُوئے مٹّی کے برتن کا ایک ٹکڑا لے کر راکھ میں بیٹھ گیٔے اَور اَپنا بَدن کھجلانے لگے۔