61 لیکن وہ خاموش رہے اَور کویٔی جَواب نہ دیا۔
اعلیٰ کاہِن نے ایک بار پھر پُوچھا، "کیا آپ ہی المسیح ہو، عالی قدر کے بیٹا؟"
62 یِسوعؔ نے جَواب دیا ہاں، "میں ہُوں، اَور تُم اِبن آدمؔ کو قادرمُطلق کی داہنی طرف بیٹھا اَور آسمان کے بادلوں پر آتا دیکھوگے۔"
63 تَب اعلیٰ کاہِن نے اَپنے کپڑے پھاڑ ڈالے اَور بولا، "اَب ہمیں گواہوں کی کیا ضروُرت ہے؟ 64 تُم نے یہ کُفر سُنا۔ تمہاری کیا رائے ہے؟"
اُن سَب کا فیصلہ یہ تھا کہ اِنہیں سزائے موت دی جائے۔