1 دِل کی تدبیریں اِنسان کی ہوتی ہیں،
لیکن زبان کا جَواب یَاہوِہ کی طرف سے آتا ہے۔
3 تُم جو کچھ کرو اُسے یَاہوِہ کے سُپرد کر دو،
تَب تمہارے منصُوبے کامیاب ہوں گے۔16:3 زبُور 37:5
9 اِنسان اَپنے دِل میں اَپنی راہ کا منصُوبہ بناتا ہے،
لیکن اُس کے قدموں کی ہدایت یَاہوِہ کی طرف سے ہوتی ہے۔
33 قُرعہ تو گود میں ڈالا جاتا ہے،
لیکن اُس کا ہر فیصلہ یَاہوِہ کی طرف سے ہوتاہے۔