خُدا کی تمجید
33 واہ! خُدا کی نِعمت، خُدا کی حِکمت اَور اُس کا علم بےحد گہرا ہے!
اُس کے فیصلے سمجھ سے کِس قدر باہر ہیں،
اَور اُس کی راہیں بے نِشان ہیں!
34 "کِس نے خُداوؔند کی عقل کو سمجھا؟
یا کون اُس کا مُشیر ہُوا؟"11:34 یَشع 40:13
35 "کون ہے جِس نے خُدا کو کچھ دیا،
کہ جِس کا بدلہ اُسے دیا جائے؟"11:35 ایُّو 41:11
36 کیونکہ سَب چیزیں خُدا ہی کی طرف سے ہیں،
اَور خُدا کے وسیلہ سے ہیں اَور خُدا ہی کے لیٔے ہیں۔
خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے! آمین۔