2 بُزرگ مَردوں کو سِکھا کہ وہ پرہیزگار، قابل اِحترام، اَپنے نَفس پر قابُو رکھنے والے، ایمان، مَحَبّت اَور صبر میں پکّے ہوں۔
5 اَپنے نَفس پر قابُو رکھیں اَور پاک دامن ہوں، گھر کا کام کاج کرنے والی اَور مہربان ہوں اَور اَپنے شوہروں کے تابع رہیں تاکہ خُدا کے کلام کی بدنامی نہ ہو۔
6 ٹھیک اِسی طرح نوجوانوں کو بھی نصیحت کر کہ وہ اَپنے نَفس پر قابُو رکھیں۔
12 وہ فضل ہمیں تربّیت دیتاہے کہ ہم بے دینی اَور دُنیوی خواہشوں کو چھوڑکر اِس دُنیا میں پرہیزگاری، صداقت اَور دینداری کے ساتھ زندگی گُزاریں،