20 پھر وہ چلّا اُٹھی، "سمسون، فلستی آپ کو پکڑنے آئے ہیں!" سمسون جاگ اُٹھا اور سوچا، "مَیں پہلے کی طرح اب بھی اپنے آپ کو بچا کر بندھن کو توڑ دوں گا۔" افسوس، اُسے معلوم نہیں تھا کہ رب نے اُسے چھوڑ دیا ہے۔
22 لیکن ہوتے ہوتے اُس کے بال دوبارہ بڑھنے لگے۔
28 پھر سمسون نے دعا کی، "اے رب قادرِ مطلق، مجھے یاد کر۔ بس ایک دفعہ اَور مجھے پہلے کی طرح قوت عطا فرما تاکہ مَیں ایک ہی وار سے فلستیوں سے اپنی آنکھوں کا بدلہ لے سکوں۔"