13 وہ اُون اور سَن چن کر بڑی محنت سے دھاگا بنا لیتی ہے۔ 14 تجارتی جہازوں کی طرح وہ دُوردراز علاقوں سے اپنی روٹی لے آتی ہے۔
15 وہ پَو پھٹنے سے پہلے ہی جاگ اُٹھتی ہے تاکہ اپنے گھر والوں کے لئے کھانا اور اپنی نوکرانیوں کے لئے اُن کا حصہ تیار کرے۔ 16 سوچ بچار کے بعد وہ کھیت خرید لیتی، اپنے کمائے ہوئے پیسوں سے انگور کا باغ لگا لیتی ہے۔
18 وہ محسوس کرتی ہے، "میرا کاروبار فائدہ مند ہے،" اِس لئے اُس کا چراغ رات کے وقت بھی نہیں بجھتا۔
24 بیوی کپڑوں کی سلائی کر کے اُنہیں فروخت کرتی ہے، سوداگر اُس کے کمربند خرید لیتے ہیں۔