7 تَب شاؤل نے اَپنے خادِموں سے کہا، "میرے لیٔے کویٔی اَیسی عورت تلاش کرو جِس کا آشنا کویٔی جنّ ہو تاکہ میں جا کر اُس سے پُوچھوں۔"
اُنہُوں نے کہا، "عینؔ دورؔ میں ایک عورت رہتی ہے جِس کا آشنا جنّ ہے۔"
15 شموایلؔ نے شاؤل سے کہا، "تُم نے مُجھے اُوپر لاکر پریشان کیوں کیا ہے؟"
شاؤل نے کہا، "میں نہایت ہی پریشان ہُوں کیونکہ فلسطینی مُجھ سے لڑ رہے ہیں اَور خُدا مُجھ سے الگ ہو گیا ہے اَور اَب وہ نبیوں کے وسیلہ اَور نہ ہی خوابوں کے وسیلہ سے مُجھے جَواب دیتاہے۔ اِس لیٔے مَیں نے آپ سے مُلاقات کی کہ آپ مُجھے بتائیں کہ میں کیا کروں۔"