مُومِنین اَور غَیرمُومِنِین کے مابین صُلح ناممکن
14 بےاِعتقادوں کے ساتھ ناہموار جُوئے میں نہ جُتو۔ کیونکہ راستبازی اَور بے دینی میں کیا میل جول؟ یا رَوشنی اَور تاریکی میں کیا شراکت؟ 15 المسیح کو بلِیعالؔ سے کیا مُوافقت؟ ایمان والوں کا بےاِعتقادوں سے کیا واسطہ؟ 16 خُدا کے مَقدِس کو بُتوں سے کیا مُناسبت؟ زندہ خُدا کا مَقدِس تو ہم ہیں جَیسا کہ خُدا نے فرمایاہے:
"میں اُن میں بسُوں گا
اَور اُن کے درمیان چلا پھرا کروں گا۔
میں اُن کا خُدا ہوں گا
اَور وہ میری اُمّت ہوں گے۔"6:16 اَحبا 26:12؛ حزقی 37:27
17 لہٰذا،
"خُداوؔند خُود فرماتے ہیں۔
اُن میں سے باہر نکل آؤ،
علیحدہ ہو جاؤ۔
اَورجو چیز ناپاک ہے اُسے مت چھُوؤ،
تَب میں تُمہیں قبُول کروں گا۔"6:17 یَشع 52:11؛ حزقی 20:34،41