غیرمسیحی اثرات سے خبردار
14 غیرایمان داروں کے ساتھ مل کر ایک جوئے تلے زندگی نہ گزاریں، کیونکہ راستی کا ناراستی سے کیا واسطہ ہے؟ یا روشنی تاریکی کے ساتھ کیا تعلق رکھ سکتی ہے؟ 15 مسیح اور ابلیس کے درمیان کیا مطابقت ہو سکتی ہے؟ ایمان دار کا غیرایمان دار کے ساتھ کیا واسطہ ہے؟ 16 اللہ کے مقدِس اور بُتوں میں کیا اتفاق ہو سکتا ہے؟ ہم تو زندہ خدا کا گھر ہیں۔ اللہ نے یوں فرمایا ہے،
"مَیں اُن کے درمیان سکونت کروں گا
اور اُن میں پھروں گا۔
مَیں اُن کا خدا ہوں گا،
اور وہ میری قوم ہوں گے۔"
17 چنانچہ رب فرماتا ہے،
"اِس لئے اُن میں سے نکل آؤ
اور اُن سے الگ ہو جاؤ۔
کسی ناپاک چیز کو نہ چھونا،
تو پھر مَیں تمہیں قبول کروں گا۔