5 اَور مَوشہ سے کہنے لگے، "لوگ اُس کام کے لیٔے جِس کے کرنے کا حُکم یَاہوِہ نے دیا ہے ضروُرت سے بہت زِیادہ سامان لے آئے ہیں۔"
6 تَب مَوشہ نے حُکم دیا کہ تمام چھاؤنی میں اعلان کر دیا جائے: "اَب کویٔی مَرد یا عورت پاک مَقدِس کی چیزیں بنانے کے لیٔے کویٔی نذرانے نہ لایٔے۔" لہٰذا وہ لوگ اَور زِیادہ نذرانے لانے سے باز آئے 7 کیونکہ جو سامان پہلے آ چُکاتھا وہ تمام کام کی تکمیل کے لیٔے ضروُرت سے کہیں زِیادہ تھا۔