خُدا کے لوگوں کے لیٔے سَبت کا آرام
1 پس جَب خُدا کے آرام میں داخل ہونے کا وعدہ ابھی تک باقی ہے تو ہمیں خبردار رہنا چاہئے تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم میں سے کویٔی اُس میں داخل ہونے سے محروم رہ جائے۔ 2 کیونکہ ہمیں بھی اُن ہی کی طرح الٰہی خُوشخبری سُنایٔی گئی تھی جَیسے اُنہیں سُنایا گیا تھا، لیکن جو پیغام اُنہُوں نے سُنا وہ اُن کے لیٔے بے فائدہ ثابت ہُوا کیونکہ اُن کا ایمان خُدا کے فرمانبردار لوگوں کے ایمان جَیسا نہیں تھا۔
7 تو پھر یہی وجہ ہے کہ خُدا پھر ایک خاص دِن مُقرّر کرتا ہے، جسے وہ "آج کا دِن" کہتاہے۔ اَور کیٔی مُدّت کے بعد وہ حضرت داویؔد کی کِتاب زبُور میں اُسے "آج کا دِن" کہتاہے جَیسا پہلے ذِکر ہو چُکاہے کہ،
"اگر، آج تُم اُس کی آواز سُنو،
تو اَپنے دِلوں کو سخت نہ کرو۔"4:7 زبُور 95:7؛ 8
11 لہٰذا آؤ! ہم اُس آرام میں داخل ہونے کی پُوری کوشش کریں تاکہ کویٔی شخص اُن کی طرح نافرمانی کرکے ہلاک نہ ہو جائے۔