15 جَب تُم دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاؤگے،
تو میں تُم سے مُنہ پھیر لُوں گا؛
تُم چاہے کتنی دعائیں کرو،
میں نہیں سُنوں گا۔
تمہارے ہاتھ خُون سے آلُودہ ہیں!
16 اَپنے آپ کو دھوکر پاک کر لو۔
اَپنے بُرے اعمال کو میری نگاہوں سے دُور لے جاؤ؛
بدفعلی سے باز آؤ۔
17 بھلائی کرنا سیکھو؛ اِنصاف طلب بنو،
مظلوموں کی حوصلہ اَفزائی کرو۔
یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ کرو؛
اَور بیواؤں کے حامی ہو۔
18 "اَب آؤ ہم مِل کر مُعاملہ طے کرتے ہیں،"
یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
"حالانکہ تمہارے گُناہ قِرمزی ہیں،
وہ برف کی مانند سفید ہو جایٔیں گے؛
اَور گو وہ اَرغوانی ہیں،
وہ اُون کی مانند اُجلے ہو جایٔیں گے۔