ضِدّی قوم پر افسوس
1 یَاہوِہ فرماتے ہیں، "اُن باغی بچّوں پر افسوس،
جو اَیسے منصُوبے عَمل میں لاتے ہیں جو میری طرف سے نہیں ہیں،
اَور عہدوپیمان کرتے ہیں جو میری رُوح کی ہدایت کے مُطابق نہیں،
اَور اِس طرح گُناہ پر گُناہ کا انبار لگاتے ہیں۔
2 وہ مُجھ سے پُوچھے بنا
مِصر کو جاتے ہیں؛
جو فَرعوہؔ کی پناہ میں مدد ڈھونڈتے ہیں،
تاکہ مِصر کے سایہ میں اَمن سے رہیں۔
3 لیکن فَرعوہؔ کی حمایت تمہارے لیٔے شرم کا باعث ہوگی،
اَور مِصر کے سایہ میں پناہ لینا تُمہیں رُسوا کرےگا۔
15 کیونکہ یَاہوِہ قادر اِسرائیل کا قُدُّوس خُداوؔند یُوں فرماتے ہیں:
"تَوبہ کرنے اَور چَین سے رہنے میں تمہاری نَجات ہے،
خاموشی اَور توکّل میں تمہاری قُوّت ہے،
پر تُم نے یہ نہ چاہا۔