1 بہرحال جو پریشان حال تھے اُن کی پریشانی جاتی رہے گی۔ ماضی میں اُس نے زبُولُون اَور نفتالی کے زمینی علاقوں کو پست کیا لیکن مُستقبِل میں وہ غَیر قوموں کے صُوبہ گلِیل کو جہاں سے سمُندر کو شاہراہ نکلتی ہے اَور دریائے یردنؔ کے کناروں کے علاقوں کو سرفراز کریں گے۔
2 جو لوگ تاریکی میں چل رہے تھے
اُنہُوں نے ایک بڑی رَوشنی دیکھی؛
اَورجو لوگ موت کی گہری تاریکی کے مُلک میں زندگی گزار رہے تھے اُن پر
ایک نُور آ چمکا۔
3 آپ نے قوم کو بڑھایا
اَور اُن کی خُوشی میں اِضافہ کر دیا؛
وہ تیرے سامنے خُوشی مناتے ہیں
ٹھیک اُسی طرح جَیسے فصل کاٹتے وقت
یا مالِ غنیمت تقسیم کرتے وقت
لوگ خُوشی مناتے ہیں۔
4 آپ نے وہ جُوئے توڑ دئیے جو اُن کے اُوپر بوجھ بنے ہُوئے تھے،
اَور وہ سلاخے بھی ہٹا دیں جو اُن کے کندھوں پر تھیں،
اَور وہ عصا بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جِس سے اُن کے اُوپر ظُلم ڈھائے گیٔے،
ٹھیک اُسی طرح جَیسے مِدیان کی شِکست کے دِنوں میں تُونے کیا تھا۔
5 ہر جنگجو سپاہی کا جُوتا جو لڑائی میں اِستعمال کیا گیا
اَور ہر وہ لباس جو خُون آلُودہ ہے
جَلایا جائے گا،
اَور آگ کا ایندھن بَن جائے گا۔
6 کیونکہ ہمارے لیٔے ایک ولد پیدا ہُواہے،
ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا،
اَور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہوگی۔
اَور وہ عجِیب مُشیر، قادر خُدا،
اَبدیّت کا باپ اَور سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا۔