37 پَس پِیلاطُسؔ نے کہا، "تو کیا آپ ایک بادشاہ ہیں۔"
یِسوعؔ نے جَواب دیا، "یہ تو آپ کا کہنا ہے کہ میں ایک بادشاہ ہُوں۔ دراصل، میں اِس لیٔے پیدا ہُوا اَور اِس مقصد سے دُنیا میں آیا کہ حق کی گواہی دُوں۔ ہر کویٔی جو حق کی طرف ہے میری بات سُنتا ہے۔"
38 پِیلاطُسؔ نے پُوچھا، "حق کیا ہے؟" یہ کہتے ہی وہ پھر یہُودیوں کے پاس گیا اَور کہنے لگا، "میں تو اِس شخص کو مُجرم نہیں سمجھتا۔