4 "جَب مَیں نے زمین کی بُنیاد رکھی تَب تُم کہاں تھے؟
اگر تُم دانشمند ہو تو مُجھے بتاؤ۔
5 کس نے اُس کی جِسامت کو قائِم کیا، کیا تُمہیں مَعلُوم ہے؟
کس نے اُسے پیمائشی جریب سے ناپا؟
8 "کس نے سمُندر کو دروازوں سے بند کیا
جَب وہ اَیسا پھوٹ نِکلا گویا بطن سے،
12 "تُم نے کبھی صُبح کو حُکم دیا ہے،
یا طُلوع صُبح کو اَپنی جگہ بتایٔی ہے،
31 "کیا تُم ثریّا کو باندھ سکتے ہو؟
کیا تُم جبّار کی رسّیاں کھول سکتے ہو؟38:31 ثریّا کے معنی سات سِتارے، اَور جبّار کے معنی درمیانی آسمان میں سِتاروں کا جھرمٹ۔