8 میرا کہنا یہ ہے کہ المسیح مختون یہُودیوں15:8 مختون یہُودیوں یُونانی زبان میں ختنہ کا خادِم بنے تاکہ جو وعدے خُدا نے ہمارے آباؤاَجداد سے کیٔے تھے اُنہیں پُورا کرکے خُدا کو سچّا ثابت کریں۔ 9 اَور غَیریہُودی بھی اُن کی رحمت کی وجہ خُدا کی تمجید کریں جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:
"اِس لیٔے مَیں غَیریہُودیوں میں تیری حَمد کروں گا؛
اَور تیرے نام کے نغمہ گاؤں گا۔"15:9 2 سمو 22:50؛ زبُور 18:49
10 اَور پھر یہ کہا گیا ہے کہ
"اَے غَیریہُودیوں! اُس خُدا کی اُمّت کے ساتھ خُوشی مناؤ۔"15:10 اِست 32:43
11 اَور یہ بھی،
"اَے تمام غَیریہُودیوں! خُداوؔند کی حَمد کرو،
اَور اَے سَب اُمّتوں! اُن کی سِتائش کرو۔"15:11 زبُور 117:1
12 اَور یَشعیاہ نبی بھی فرماتے ہیں،
"یِشائی15:12 یِشائی کا حوالہ دیا گیا ہے یہ بادشاہ داویؔد کے باپ تھے کی جڑ پھوٹ نکلے گی،
یعنی ایک شخص غَیریہُودیوں پر حُکومت کرنے کو اُٹھے گا؛
تمام غَیریہُودیوں کی اُمّید اُسی پر قائِم رہے گی۔"15:12 یَشع 11:10
13 کیونکہ تُم ایمان رکھتے ہو اِس لیٔے خُدا جو اُمّید کا سرچشمہ ہے تُمہیں پُورے طور پر خُوشی اَور اِطمینان سے معموُر کر دے تاکہ پاک رُوح کی قُدرت سے تمہاری اُمّید بڑھتی چلی جائے۔