2 کُرنیلیُس اپنے پورے گھرانے سمیت دین دار اور خدا ترس تھا۔ وہ فیاضی سے خیرات دیتا اور متواتر دعا میں لگا رہتا تھا۔
15 لیکن یہ آواز دوبارہ اُس سے ہم کلام ہوئی، "جو کچھ اللہ نے پاک کر دیا ہے اُسے ناپاک قرار نہ دے۔"
28 اُس نے اُن سے کہا، "آپ جانتے ہیں کہ کسی یہودی کے لئے کسی غیریہودی سے رفاقت رکھنا یا اُس کے گھر میں جانا منع ہے۔ لیکن اللہ نے مجھے دکھایا ہے کہ مَیں کسی کو بھی حرام یا ناپاک قرار نہ دوں۔
پطرس کی تقریر
34 پھر پطرس بول اُٹھا، "اب مَیں سمجھ گیا ہوں کہ اللہ واقعی جانب دار نہیں، 35 بلکہ ہر کسی کو قبول کرتا ہے جو اُس کا خوف مانتا اور راست کام کرتا ہے۔
روح القدس غیریہودیوں پر نازل ہوتا ہے
44 پطرس ابھی یہ بات کر ہی رہا تھا کہ تمام سننے والوں پر روح القدس نازل ہوا۔