27 اَے یعقوب! تُو کیوں یُوں کہتاہے
اَور اَے اِسرائیل، تُو کیوں شکایت کرتا ہے،
"کہ میری راہ یَاہوِہ سے پوشیدہ ہے؛
اَور میرا خُدا میرے اِنصاف کی کویٔی فکر نہیں کرتا"؟
28 کیا تُم نہیں جانتے؟
کیا تُم نے نہیں سُنا؟
کہ یَاہوِہ اَبدی خُدا ہے،
تمام زمین کا خالق۔
وہ نہ تھکتا ہے نہ ماندہ ہوتاہے،
اَور اُس کی حِکمت ادراک سے باہر ہے۔
29 وہ تھکے ہوؤں کو قُوّت بخشتا ہے
اَور کمزوروں کی طاقت بڑھاتاہے۔
30 نوجوان بھی تھک جاتے ہیں اَور ماندہ ہو جاتے ہیں،
اَور جَوان ٹھوکر کھا کر گِر پڑتے ہیں؛
31 لیکن جو یَاہوِہ سے اُمّید رکھتے ہیں
وہ اَز سرِ نَو قُوّت پائیں گے۔
وہ عُقابوں کی مانند پروں پر اُڑیں گے؛
وہ دَوڑیں گے لیکن تھکنے نہ پائیں گے،
چلیں گے اَور نقاہت محسُوس نہ کریں گے۔