6 آپ نے اُنہیں جَواب دیا، "حضرت یَشعیاہ نبی نے تُم ریاکاروں کے بارے میں کیا خُوب نبُوّت کی ہے؛ جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:
" ’یہ اُمّت زبان سے تو میری تعظیم کرتی ہے،
مگر اِن کا دِل مُجھ سے دُور ہے۔
7 یہ لوگ بے فائدہ میری پرستش کرتے ہیں؛
کیونکہ آدمیوں کے حُکموں کی تعلیم دیتے ہیں۔‘7:7 یَشع 29:13
8 تُم خُدا کے اَحکام کو چھوڑکر اِنسانی روایت کو قائِم رکھتے ہو۔"