6 عیسیٰ نے جواب دیا، "یسعیاہ نبی نے تم ریاکاروں کے بارے میں ٹھیک کہا جب اُس نے یہ نبوّت کی،
’یہ قوم اپنے ہونٹوں سے تو میرا احترام کرتی ہے
لیکن اُس کا دل مجھ سے دُور ہے۔
7 وہ میری پرستش کرتے تو ہیں، لیکن بےفائدہ۔
کیونکہ وہ صرف انسان ہی کے احکام سکھاتے ہیں۔‘
8 تم اللہ کے احکام کو چھوڑ کر انسانی روایات کی پیروی کرتے ہو۔"