Publicidade

Salmos 100

اللہ کی ستائش کرو!

1 شکرگزاری کی قربانی کے لئے زبور۔

اے پوری دنیا، خوشی کے نعرے لگا کر رب کی مدح سرائی کرو!

2 خوشی سے رب کی عبادت کرو، جشن مناتے ہوئے اُس کے حضور آؤ!

3 جان لو کہ رب ہی خدا ہے۔ اُسی نے ہمیں خلق کیا، اور ہم اُس کے ہیں، اُس کی قوم اور اُس کی چراگاہ کی بھیڑیں۔

4 شکر کرتے ہوئے اُس کے دروازوں میں داخل ہو، ستائش کرتے ہوئے اُس کی بارگاہوں میں حاضر ہو۔ اُس کا شکر کرو، اُس کے نام کی تمجید کرو!

5 کیونکہ رب بھلا ہے۔ اُس کی شفقت ابدی ہے، اور اُس کی وفاداری پشت در پشت قائم ہے۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-