Pular para o conteúdo
Publicidade

زبور 131

بچے کا سا ایمان

1 زیارت کا گیت۔

اے رب، نہ میرا دل گھمنڈی ہے، نہ میری آنکھیں مغرور ہیں۔ جو باتیں اِتنی عظیم اور حیران کن ہیں کہ مَیں اُن سے نپٹ نہیں سکتا اُنہیں مَیں نہیں چھیڑتا۔

2 یقیناً مَیں نے اپنی جان کو راحت اور سکون دلایا ہے، اور اب وہ ماں کی گود میں بیٹھے چھوٹے بچے کی مانند ہے، ہاں میری جان چھوٹے بچے131‏:2 چھوٹے بچے: جس بچے نے ماں کا دودھ پینا چھوڑ دیا ہے۔ کی مانند ہے۔

3 اے اسرائیل، اب سے ابد تک رب کے انتظار میں رہ!

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também