Publicidade

Salmos 120

تہمت لگانے والوں سے رِہائی کے لئے دعا

1 زیارت کا گیت۔

مصیبت میں مَیں نے رب کو پکارا، اور اُس نے میری سنی۔

2 اے رب، میری جان کو جھوٹے ہونٹوں اور فریب دہ زبان سے بچا۔

3 اے فریب دہ زبان، وہ تیرے ساتھ کیا کرے، مزید تجھے کیا دے؟

4 وہ تجھ پر جنگجو کے تیز تیر اور دہکتے کوئلے برسائے!

5 مجھ پر افسوس! مجھے اجنبی ملک مسک میں، قیدار کے خیموں کے پاس رہنا پڑتا ہے۔

6 اِتنی دیر سے امن کے دشمنوں کے پاس رہنے سے میری جان تنگ آ گئی ہے۔

7 مَیں تو امن چاہتا ہوں، لیکن جب کبھی بولوں تو وہ جنگ کرنے پر تُلے ہوتے ہیں۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-