Publicidade

Salmos 113

اللہ کی عظمت اور مہربانی

1 رب کی حمد ہو! اے رب کے خادمو، رب کے نام کی ستائش کرو، رب کے نام کی تعریف کرو۔

2 رب کے نام کی اب سے ابد تک تمجید ہو۔

3 طلوعِ صبح سے غروبِ آفتاب تک رب کے نام کی حمد ہو۔

4 رب تمام اقوام سے سربلند ہے، اُس کا جلال آسمان سے عظیم ہے۔

5 کون رب ہمارے خدا کی مانند ہے جو بلندیوں پر تخت نشین ہے

6 اور آسمان و زمین کو دیکھنے کے لئے نیچے جھکتا ہے؟

7 پست حال کو وہ خاک میں سے اُٹھا کر پاؤں پر کھڑا کرتا، محتاج کو راکھ سے نکال کر سرفراز کرتا ہے۔

8 وہ اُسے شرفا کے ساتھ، اپنی قوم کے شرفا کے ساتھ بٹھا دیتا ہے۔

9 بانجھ کو وہ اولاد عطا کرتا ہے تاکہ وہ گھر میں خوشی سے زندگی گزار سکے۔ رب کی حمد ہو!

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-15_21-32-39-