Publicidade

Salmos 128

جس خاندان کو اللہ برکت دیتا ہے

1 زیارت کا گیت۔

مبارک ہے وہ جو رب کا خوف مان کر اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔

2 یقیناً تُو اپنی محنت کا پھل کھائے گا۔ مبارک ہو، کیونکہ تُو کامیاب ہو گا۔

3 گھر میں تیری بیوی انگور کی پھل دار بیل کی مانند ہو گی، اور تیرے بیٹے میز کے ارد گرد بیٹھ کر زیتون کی تازہ شاخوں128‏:3 تازہ شاخوں: اِس سے مراد ہے پیوندکاری کے لئے درخت سے کاٹی گئی ٹہنیاں۔ کی مانند ہوں گے۔

4 جو آدمی رب کا خوف مانے اُسے ایسی ہی برکت ملے گی۔

5 رب تجھے کوہِ صیون سے برکت دے۔ وہ کرے کہ تُو جیتے جی یروشلم کی خوش حالی دیکھے،

6 کہ تُو اپنے پوتوں نواسوں کو بھی دیکھے۔ اسرائیل کی سلامتی ہو!

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-