سخت مصیبت میں مدد کی پکار
1 حکمت کا گیت۔ دعا جو داؤد نے کی جب وہ غار میں تھا۔
مَیں مدد کے لئے چیختا چلّاتا رب کو پکارتا ہوں، مَیں زوردار آواز سے رب سے التجا کرتا ہوں۔
2 مَیں اپنی آہ و زاری اُس کے سامنے اُنڈیل دیتا، اپنی تمام مصیبت اُس کے حضور پیش کرتا ہوں۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.