روحانی اور جسمانی برکتوں کے لئے شکرگزاری
1 داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے گیت۔
اے اللہ، تُو ہی اِس لائق ہے کہ انسان کوہِ صیون پر خاموشی سے تیرے انتظار میں رہے، تیری تمجید کرے اور تیرے حضور اپنی مَنتیں پوری کرے۔
2 تُو دعاؤں کو سنتا ہے، اِس لئے تمام انسان تیرے حضور آتے ہیں۔
3 گناہ مجھ پر غالب آ گئے ہیں، تُو ہی ہماری سرکش حرکتوں کو معاف کر۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.