اللہ کی معجزانہ مدد کی تعریف
1 موسیقی کے راہنما کے لئے۔ زبور۔ گیت۔
اے ساری زمین، خوشی کے نعرے لگا کر اللہ کی مدح سرائی کر!
2 اُس کے نام کے جلال کی تمجید کرو، اُس کی ستائش عروج تک لے جاؤ!
3 اللہ سے کہو، "تیرے کام کتنے پُرجلال ہیں۔ تیری بڑی قدرت کے سامنے تیرے دشمن دبک کر تیری خوشامد کرنے لگتے ہیں۔
4 تمام دنیا تجھے سجدہ کرے! وہ تیری تعریف میں گیت گائے، تیرے نام کی ستائش کرے۔" (سِلاہ)
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.