15 اِنسان کی عمر گھاس کی مانند ہوتی ہے،
وہ میدان کے پھُول کی طرح کھِلتا ہے؛
16 جوں ہی اُس کے اُوپر ہَوا چلتی ہے،
وہ ضائع ہو جاتا ہے، اَور پھر اَپنی پرانی جگہ دِکھائی نہیں دیتا
کہ گُل کس جگہ کھِلا تھا۔
17 لیکن یَاہوِہ کی شفقت و مَحَبّت اُن کا خوف رکھنے والوں پر
اَزل سے اَبد تک،
اَور آپ کی راستی پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔
18 یعنی اُن کے ساتھ جو اُن کے عہد پر قائِم رہتے ہیں
اَور اُن کے فرمان کی اِطاعت کرنا یاد رکھتے ہیں۔