Pular para o conteúdo
Publicidade

Salmos 119

9 جَوان اَپنی روِش کس طرح پاک رکھے؟

آپ کے کلام کے مُطابق زندگی گُزارنے سے۔

10 میں پُورے دِل سے آپ کی جُستُجو میں لگا ہُوا ہُوں؛

تاکہ آپ مُجھے اَپنے اَحکام سے بھٹکنے نہ دیں۔

11 مَیں نے آپ کا کلام اَپنے دِل میں محفوظ کر لیا ہے،

تاکہ مَیں آپ کے خِلاف گُناہ نہ کروں۔

12 اَے یَاہوِہ، آپ کی سِتائش ہو؛

مُجھے اَپنے قوانین سکھائیں۔

13 آپ کے مُنہ سے نِکلا ہُوا تمام آئین کا بَیان،

میرے لبوں پر رہتاہے۔

14 مُجھے آپ کی شہادتوں کو بجا لانے سے وَیسی ہی مسرّت حاصل ہوتی ہے،

جِتنا کہ ہر طرح کی دولت سے ہوتی ہے۔

15 مَیں آپ کے قوانین پر غور کرتا ہُوں،

اَور آپ کی بَیان کَردہ راہوں کو نگاہ میں رکھتا ہُوں۔

16 آپ کے قوانین میرے لیٔے خُوشی کا باعث ہیں،

مَیں آپ کے کلام کو فراموش نہ کروں گا۔

ג ج

Veja também