1 یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔
آسمان پر سے یَاہوِہ کی سِتائش کرو،
عالمِ بالا پر اُن کی سِتائش کرو۔
2 اَے یَاہوِہ کے فرشتو! سَب اُن کی سِتائش کرو،
اَے اُن کے آسمانی فَوج! سَب اُن کی سِتائش کرو۔
3 اَے سُورج! اَے چاند! اُن کی سِتائش کرو،
اَے نُورانی سِتارو! سَب اُن کی سِتائش کرو۔