6 اَے خُدا، مَیں آپ سے دعا کرتا ہُوں کیونکہ آپ مُجھے جَواب دیں گے؛
اَپنا کان میری طرف لگائیں اَور میری اِلتجا سُن لیں۔
7 آپ جو اَپنے داہنے ہاتھ سے
اَپنے پناہ گزینوں کو اُن کے مُخالفوں سے رِہائی بخشتے ہیں،
اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت کا کرشمہ دِکھائیں۔
8 مُجھے اَپنی آنکھ کی پتلی کی طرح محفوظ رکھیں؛
اَور اَپنے پروں کے سایہ میں چُھپائے رکھیں
9 اُن بدکار لوگوں سے جو مُجھ پر ظُلم ڈھاتے ہیں،
اَور میرے جانی دُشمنوں سے جو مُجھے گھیرے ہُوئے ہیں۔