1 آسمان خُدا کا جلال ظاہر کرتا ہے؛
اَور فِضا اُس کی دستکاری دِکھاتی ہے۔
2 ہر دِن اگلے دِن کے لیٔے خُدا کی شان کے بارے میں بات کرتا ہے؛
اَور رات اگلی رات کو حِکمت کو ظاہر کرتی ہے۔
3 آسمان و فضا کی کویٔی اَیسی زبان، یا کلام نہیں؛
جِس میں اُس کی آواز نہ سُنایٔی دیتی ہو۔
4 پھر بھی اُن کی آواز19:4 اُن کی آواز قدیم عِبرانی نُسخوں میں جریب؛ پیمائش کی ایک ڈور ساری رُوئے زمین پر،
اَور اُن کا کلام دُنیا کی اِنتہا تک پہُنچتا ہے۔
خُدا نے آسمان میں آفتاب کے لیٔے ایک خیمہ کھڑا کیا ہے۔
5 آفتاب جو دُلہا کی مانند، اَپنی خلوت گاہ سے نکلتا ہے،
جَیسے کویٔی پہلوان، اَپنی دَوڑ دَوڑنے کے لیٔے خُوش ہوتاہے۔
6 وہ آسمان کے ایک سِرے سے نکلتا ہے،
اَور دُوسرے سِرے تک گشت کرتا ہے؛
اَور اُس کی حرارت سے کویٔی چیز پوشیدہ نہیں رہتی۔
7 یَاہوِہ کے آئین کامل ہے،
جو جان کو تقویّت بخشتی ہے،
یَاہوِہ کے شہادتیں قابلِ اِعتماد ہیں،
جو سادہ دِل کو دانشمند بنا دیتے ہیں۔
8 یَاہوِہ کے فرمان راست ہیں،
جو دِل کو راحت بخشتے ہیں۔
یَاہوِہ کے اَحکام درخشاں ہیں،
جو آنکھوں کو مُنوّر کرتے ہیں۔