1 یَاہوِہ میرا چوپان ہیں، مُجھے کویٔی کمی نہ ہوگی۔
2 وہ مُجھے سبز و شاداب چراگاہوں23:2 چراگاہوں بھیڑوں کے چرنے اَور آرام کرنے کے لیٔے اَچھّی جگہ میں بِٹھاتے ہیں،
وہ مُجھے سکون بخش چشموں کے پاس لے جاتے ہیں،
3 اَور میری جان کو بحال کرتے ہیں۔
وہ اَپنے نام کی خاطِر
صداقت کی راہوں پر میری رہنمائی کرتے ہیں۔