Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 31

1 اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ میں پناہ لی ہے؛

مُجھے کبھی شرمندہ نہ ہونے دیں؛

اَے خُدا اَپنی راستبازی کی خاطِر مُجھے رِہائی بخشیں۔

2 اَپنا کان میری طرف لگائیں،

اَور جلدی سے مُجھے بچائیں؛

میری پناہ کی چٹّان بنیں،

اَور مُجھے بچانے کے لیٔے محکم قلعہ بنیں۔

3 چونکہ آپ میری چٹّان اَور میرا قلعہ ہیں،

اِس لیٔے اَپنے نام کی خاطِر میری رہبری اَور رہنمائی کریں۔

4 مُجھے اِس جال میں سے چھُڑا لیں جو میرے لیٔے بچھایا گیا ہے،

کیونکہ آپ میری پناہ گاہ ہیں

5 میں اَپنی جان آپ کے ہاتھوں میں سونپتا ہُوں؛

اَے یَاہوِہ، سچّائی کے خُدا! میرا فدیہ دیں۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também