Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 32

1 مُبارک ہیں وہ لوگ،

جِن کی خطائیں بخشی گئیں،

اَور جِن کے گُناہوں کو ڈھانکا گیا۔

2 مُبارک ہے وہ آدمی،

جِن کے گُناہ یَاہوِہ کبھی حِساب میں نہیں لائیں گے۔

اَور جِس کے دِل میں فریب نہیں ہے۔

3 جَب مَیں خاموش رہا،

تو دِن بھرکے کراہنے سے

میری ہڈّیاں گھُل گئیں۔

4 کیونکہ رات دِن

آپ کا ہاتھ مُجھے پر بھاری تھا؛

اَور میری قُوّت زائل ہو گئی

جَیسی گرمیوں کے خشک موسم میں ہو جاتی ہے۔

5 تَب مَیں نے آپ کے سامنے اَپنا گُناہ تسلیم کر لیا،

اَور اَپنی بدکاری پر پردہ نہ ڈالا۔

مَیں نے کہا، "میں یَاہوِہ کے حُضُور

اَپنی خطاؤں کا اقرار کروں گا۔"

اَور جَب مَیں نے آپ کے سامنے گُناہ کو قبُول کیا

تَب آپ نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کیا۔

6 لہٰذا ہر دیندار،

آپ سے اَیسے وقت میں دعا کرے جَب آپ مِل سکتے ہیں؛

جَب زور کا سیلاب آئے گا،

تو بھی وہ اُن تک ہرگز نہیں پہُنچے گا۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também