Publicidade

Salmos 4

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ داویؔد کا زبُور۔

1 جَب مَیں آپ کو پُکاروں، تو مُجھے جَواب دیں!

اَے میرے عادل خُدا،

مُجھے میری تکلیف سے بَری کریں؛

مُجھ پر مہربانی کریں اَور میری دعا سُنئے۔

2 اَے لوگو! تُم کب تک میری عظمت کو ندامت میں بدلتے رہوگے؟

تُم کب تک بطالت سے مَحَبّت رکھوگے،

اَور جھُوٹے معبُودوں کو ڈھونڈتے رہوگے؟

3 جان رکھو کہ یَاہوِہ نے صادقوں کو اَپنے لیٔے الگ کر رکھا ہے؛

جَب مَیں یَاہوِہ کو پُکاروں گا تو وہ سُن لیں گے۔

4 تھرتھراؤ اَور تُم گُناہ سے باز رہو؛

خاموش رہو،

اَور جَب تُم اَپنے بِستر پر لیٹتے ہو،

اَور تُم اَپنے دِلوں کو ٹٹولو۔

5 صداقت کی قُربانیاں راستی سے گزرانو

اَور یَاہوِہ پر توکّل کرو۔

6 کیٔی لوگ پُوچھتے ہیں، "کون ہمیں کچھ بھلائی دِکھائے گا؟"

اَے یَاہوِہ، اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر چمکائیں،

7 آپ نے میرے دِل میں اِس سے کہیں زِیادہ خُوشی بخشی ہے،

جو اُنہیں اناج، اَور نئے انگوری شِیرے کی فراوانی سے حاصل ہوتی ہے۔

8 میں لیٹ کر اِطمینان سے سو جاؤں گا،

کیونکہ اَے یَاہوِہ، صِرف آپ ہی ہیں

جو مُجھے بحِفاظت آرام کرنے دیتے ہیں۔

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-