Publicidade

Salmos 51

4 مَیں نے فقط آپ کے، ہی خِلاف گُناہ کیا ہے،

اَور مَیں نے وُہی کام کیا ہے، جو آپ کی نظر میں بُرا ہے؛

اَور آپ اَپنے اِنصاف میں حق بجانب ثابت ہو،

تاکہ جو کچھ آپ فرمائیں راست ٹھہرے۔

5 یقیناً میں اَپنی پیدائش کے وقت سے گُناہ آلُودہ تھا،

بَلکہ، اُس وقت سے، جَب مَیں اَپنی ماں کے رحم میں پڑا۔

6 یقیناً، آپ باطِن کی سچّائی کو پسند فرماتے ہیں؛

اَور مُجھے میرے باطِن ہی میں حِکمت سِکھاتے ہیں۔

7 زُوفے سے مُجھے صَاف کریں، تو میں پاک صَاف ہو جاؤں گا؛

مُجھے دھو ڈالیں، تو میں برف سے بھی زِیادہ سفید ہو جاؤں گا۔

8 مُجھے خُوشی اَور مسرّت کی خبر سُننے دیں؛

جو ہڈّیاں آپ نے کُچل دی ہیں وہ شاد ہُوں۔

9 میرے گُناہوں کی طرف سے چشم پوشی کریں

اَور میری ساری بدی مٹا دیں۔

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-