Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 66

1 اَے ساری زمین کے لوگو، خُوشی کے ساتھ خُدا کے لیٔے نعرہ مارو!

2 اُن کے نام کے جلال کا نغمہ گاؤ؛

اُن کی سِتائش کرتے ہُوئے تمجید کرو!

3 خُدا سے کہو، "آپ کے کارنامے کیا ہی مُہیب ہیں!

آپ کی قُدرت اِس قدر عظیم ہے

کہ آپ کے دُشمن آپ کے سامنے عاجزی کرنے لگتے ہیں۔

4 ساری زمین آپ کو سَجدہ کرتی ہے؛

ساری قومیں آپ کے سامنے نغمہ گاتی ہیں

اَور آپ کے نام کی سِتائش کرتی ہیں۔"

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também