Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 78

4 ہم اُنہیں اُن کی اَولاد سے پوشیدہ نہ رکھیں گے؛

بَلکہ آنے والی نَسل کو

یَاہوِہ کے قابل تعریف کارناموں،

اُن کی قُدرت اَور اُن کے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں

کے متعلّق سَب کچھ بتا دیں گے۔

5 اُنہُوں نے یعقوب میں قوانین کی گواہی قائِم کی

اَور اِسرائیل میں شَریعت مُقرّر کی،

جِن کے متعلّق ہمارے آباؤاَجداد کو حُکم دیا

کہ وہ اَپنی اَولاد کو اُن کی تعلیم دیں،

6 لہٰذا اگلی پُشت اُنہیں جانے گی،

اَور وہ فرزند بھی جانیں گے جو ابھی پیدا ہونے والے ہیں،

اَور وہ اُنہیں اَپنی اَولاد کو بتائیں گے۔

7 تَب وہ خُدا پر ایمان لائیں گے

اَور اُن کے کارناموں کو فراموش نہ کریں گے،

بَلکہ اُن کے اَحکام پر عَمل کریں گے۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também